• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت کا کاہنہ نوہسپتال کا دورہ،سہولتوں پر اظہار تشویش

لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری صحت و بہبود آبادی نادیہ ثاقب نے کاہنہ نو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں موجود طبی سہولتوں، مریضوں کے علاج، اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، فارمیسی، لیبارٹری اور دیگر اہم شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں اظہار تشویش کیا۔سیکرٹری نادیہ ثاقب نے مریضوں سے براہ راست بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور ان کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
لاہور سے مزید