• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیداوار میں کمی نے زرعی شعبے کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیا،مرکزی کسان تحریک

لاہور (خبرنگار) مرکزی کسان تحریک نے پاکستان میں زرعی ترقی کی مسلسل کم ہوتی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے نہ صرف کسانوں کے لئے بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے بھی سنگین خطرات کی علامت قرار دیا ہے۔مرکزی کسان تحریک کے صدر اشفاق ورک نے کہا کہ کپاس، مکئی اور دیگر اہم فصلوں کی پیداوار میں کمی نے زرعی شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری، غذائی ضروریات، جانوروں کی خوراک اور صنعتی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
لاہور سے مزید