لاہور(خصوصی نمائندہ)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج ، پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ(پی جی ایم آئی) لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر گھر پر قرنطینہ isolation میں چلے گئے ڈاکٹرز نے پروفیسر الفرید ظفر کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔