لاہور (کورٹ رپورٹر)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد شاہ کی میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیزاب گردی کےمجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مکمل بندوبست کرلیا ہے،تیزاب گردی کےتمام مقدمات کو ہائی پروفائل ڈکلئیرکیا جارہاہے،اینٹی ریپ ایکٹ قانون کےتحت عدالتوں نے کام شروع کردیا ہے، پنجاب میں 197 سپیشل پراسیکیوٹرز زیادتی کےمقدمات میں سرکار کی پیروی کےلئے مقرر کردئیے۔