• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KIPS ایجوکیشن سسٹم کی (UET) ECAT میں شاندار کارکردگی

لاہور (پ ر) KIPSایجوکیشن سسٹم نے انٹری ٹیسٹ میں اپنی برتری کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی (UET) ECAT میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ KIPS ایجوکیشن سسٹم کے ہونہار طالب علم محمد طلحہ نے 396 نمبرز لے کر اول جبکہ غوث محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ KIPS ایجوکیشن سسٹم پاکستانی شعبہ تعلیم میں ایک خاص مقام و مرتبہ رکھتا ہے اور وطن عزیز میں 33 سال سے اپنی تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ گزشتہ 3 دہائیوں سے بورڈ اور انٹری ٹیسٹ امتحانات میں مسلسل شاندار کارکردگی کی روایت برقرار رکھنے کے باعث KIPS ایجوکیشن سسٹم کا شمار پاکستان کے درجہ اول کے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔
لاہور سے مزید