اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اپوزیشن جماعتوں کےپارلیمنٹیر ینز، ر ہنماؤں اور کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر گذشتہ رات فتح کا جشن منایا ،مسلم لیگ ( ن) کے سیکڑوں کارکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی قیادت میں پریڈ گرائونڈ پہنچے اور نعرے بازی کر کے خوشی کا اظہار کیا۔