اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم اور اسمبلی بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا ہفتہ بھر جاری رہنے والا جشن اور احتجاج جمعرات کو چوتھے روز منسوخ کر دیا گیا۔ تحریک انصاف نے پیر سے تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی کی تحلیل پر جشن اور مبینہ امریکی سازش کے خلاف مسلسل ایک ہفتے تک احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا۔