نئی دہلی (اے ایف پی/جنگ نیوز )بھارت نےلداخ میں چینی ہیکروں کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے،ادھر چین نے کسی بھی ایسے حملوں سے متعلق تردید کی ہے ، تفصیلات کے مطابق بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے متنازع علاقے لداخ میں بجلی کی ترسیل کے نظام پر چینی ہیکروں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق بھارتی وزیر توانائی آر کے سنگھ نے جمعرات کو نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی ہیکرز نے دو دفعہ لداخ کے قریب بجلی کی ترسیل کے نظام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارتی انفراسٹرکچر پر حملوں کی تردید کی ہے۔