• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کافیصلہ حق اور سچ کافیصلہ ہے ، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)سپریم کورٹ کے فیصلہ پرمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر، ملک ندیم کامران ،حنا پرویز بٹ، پیر اشرف رسول، میاں عبدالروف اور عنیزہ فاطمہ سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حق سچ کا فیصلہ ہے۔اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلےسے جمہوریت مضبوط ہوگی۔سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومت کے موقف کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد مرکز میں وزیراعظم شہباز شریف اور پنجاب میں حمزہ شہباز وزیراعلی ہوں گے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے آئین پاکستان جشن منانے اور اللہ تعالی کے ہاں سربسجود اور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لاہور یوم تشکر اور آئین پاکستان زندہ باد جشن منائے گی ۔
لاہور سے مزید