• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کی روزے کے حوالے سے لوگوں کی سوچ کی عکاسی کرتی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گوہر خان نے انسٹاگرام پر ’روزہ رکھنے والے کیسا محسوس کرتے ہیں‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا  ہے کہ وہ افطار کیلئے تیار میز کے پاس دوپٹہ اوڑھے کھڑی ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے اداکاری کرکے یہ پیغام دیا کہ جو لوگ سوچتے ہیں کہ روزہ رکھ کر مسلمانوں کا حال بے حال ہوجاتا ہے حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گوہر خان نے لکھا کہ یہ ویڈیو اُن کے لیے ہے جو میرے رمضان کے مواد کو پسند کرتے ہیں، تمام روزے داروں کے لیے بہت سارا پیار۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید