• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کی ہار یا جیت نہیں،اشتیاق چوہدری

سلائو ( اورنگزیب چوہدری ) چیئرمین اوورسیز پاکستانیز لورز او پی ایل و رہنما مسلم لیگ ن اشتیاق چوہدری نے روزنامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ضد میں اپنا اور اپنی جماعت کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں بلکہ جو ہوا اس سے سیکھنے کی کوشش کریں ۔اشتیاق چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کی ہار یا جیت نہیں اس وقت پاکستان کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے چند دن قبل کچھ نادان دوستوں کے مشورے سے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا گیا عدالت نےایک تاریخی فیصلے کے ذریعہ نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن اور جمہوریت کو مزید مضبوط کردیا، آج کے فیصلے سے پاکستان میں آئین کی حکمرانی کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے، ہم سب کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر پاکستان اور قوم کا سوچنا ہوگا اور مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا، مزید تلخیوں کی گنجائش نہیں ، تلخیوں کو بھلا کر مل کر پاکستان کی خدمت کریں، نادان دوستوں اور آئینی ماہرین کے چنگل سے نکلیں ورنہ گہری کھائی میں گرتے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ تمام جماعتیں مل کر وطنِ عزیز کی خدمت کریں اور وطن عزیز کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں
یورپ سے سے مزید