کراچی(ٹی وی رپورٹ )وزیراعظم عمران خان ماضی میں عدلیہ کا فیصلہ نہ ماننے کا الزام اپوزیشن پر لگا چکے ہیں،وہ کہتے رہے ہیں اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں آئیگا تو کیا آپ عدالتی فیصلے کو ہی تسلیم نہیں کریں گے ایساتو ملک دشمن کرتے ہیں ۔عمران خان کے 2018کے ایک کلپ میں انکو کہتا سنا جاسکتا ہے کہ’’ اگر سپریم کورٹ ان کے من پسند فیصلے نہیں کرتا اس کا مطلب یہ فیصلہ ہی نہیں مانتے ،اس کا مطلب یہ سڑکوں پر آجائیں گے، ملک کو روک دیں گے، کوئی ملک چل سکتا ہے ایسے اس کا نقصان ہمارے پاکستانیوں کو ہے ،یہ ملک سے دشمنی ہورہی ہے ،یہ ملک دشمن عناصر اس طرح کی باتیں کرتے ہیں ۔