اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)حکومت نے عدم اعتماد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر از خود نوٹس کیس کے لارجر بینچ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے 7؍ اپریل 2022 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔
اسد عمر نے یہ درخواست بابراعوان اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ کے 5 رکنی لارجر بینچ کا 7 اپریل کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق 3؍ اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کرکے عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔