• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ بھٹو نئے پاکستان کے جانے سے ناخوش

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو  کی پوتی فاطمہ بھٹو نئے پاکستان کے جانے پر ناخوش نظر آرہی ہیں۔

عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے فاطمہ بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا۔

فاطمہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں عمران خان کی سیاست کی ہمیشہ سے ناقد رہی ہوں اور اکثر لکھا کہ وہ اپنی موقع پرستی اور مصلحت پسندی سے پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس لیے میں یہ بات ان کی مدت یا مدت کے حوالے سے بالکل بھی احساس کے بغیر کہتی ہوں کہ "پرانا" پاکستان خراب تھا۔

اپنے ٹوئٹ میں فاطمہ بھٹو نے مزید کہا کہ کوئی بھی نیک نیتی سے پُرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

خاص رپورٹ سے مزید