• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقریباً 30000 کمزور کوویڈ 19 مریضوں کا علاج انتہائی موثر جدید اینٹی وائرل ادویات سے کیا گیا

لندن (پی اے) کوویڈ کےتقریباً 30000 مریضوں کا علاج جدید اینٹی وائرل ادویات سے کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق این ایچ ایس نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں کوویڈ۔ 19کےتقریباً 30000کمزور مریضوں کا علاج انتہائی موثر ’’جدید‘‘ اینٹی وائرل ادویات سے کیا گیا ہے، جو چند گھنٹوں میں مرض کی علامات میں بہتری لے آتی ہیں۔ ہیلتھ سروس نے کہا کہ اس نے حکومت کی طرف سے کئے گئے تازہ ترین معاہدے کے ایک حصے کے طور پر پیکسلویڈ اور دیگر اینٹی وائرلز، جیسے مولنوپراویرکی تقریباً 50 لاکھ خوراک خریدی ہیں۔ فائزرکی تیار کردہ پیکسلویڈکو دسمبر میں برطانیہ میں استعمال کے لئے منظور ی دی گئی تھی اور اسے ٹرائل کے دوران استعمال پر ہسپتال میں داخلوں اور اموات میں 88 فیصد کمی پائی گئی۔ این ایچ ایس کے مطابق 5000 سے زیادہ مریض پہلے ہی پیکسلویڈ استعمال کر چکے ہیں، صرف گزشتہ ہفتے 1200سےزیادہ مریض اس سے مستفید ہو ئے ہیں۔ مولنوپیراویر کا استعمال ہسپتال سے باہر مریضوں کے لئے دسمبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔ ان ادویات کے ذریعے علاج کو خطرات کا سامنا کرنے والے مریضوں نے شاندار قرار دیا ہے۔ این ایچ ایس کے نیشنل میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر اسٹیفن پووس نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ صرف ایک ماہ قبل جد ید ترین اینٹی وائرل علاج پیکسلویڈ شروع کرنے کے بعد سے ہمارے ہزاروں انتہائی کمزور مریضوں کو اس جدید ترین جان بچانے والے علاج تک رسائی حاصل ہو چکی ہے۔ کوویڈ-19 سے شدید بیمار ہونے اور ہسپتال میں داخل ہونے کے سب سے زیادہ خطرے والے مریضوں کے ہسپتال میں داخلے اور اموات کو کم کرنے کے لئے اینٹی وائرلز ہمارے ہتھیاروں میں ایک اور موثر ہتھیار ہے، نئی ادویات کے ساتھ علاج کرنے والا ہر فرد اس بات کا ثبوت ہے کہ این ایچ ایس سب کچھ کیسے کر رہا ہے۔ اب ان لوگوں کی حفاظت ممکن ہے جو سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔

یورپ سے سے مزید