• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی بالادستی کے سفر میں سپریم کورٹ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وسیم ممتاز ملک نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی بحال ہوچکی ہے ، سپریم کورٹ کا کردار قابل ستائش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے غیر آئینی اقدامات کو کالعدم قرار دے کر ثابت کر دیا کہ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں ، کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام پر قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے۔ آئین کی بالادستی کے اس سفر میں سپریم کورٹ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید