• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس جدید دور میں ماہرین ٹیکنالوجی کے میدان کو وسیع کرنے میں سر گرداں ہیں۔ حال ہی میں دنیا کا مختصر ترین ماؤس تیار کیا گیا ہے جسے ’’زیرو ماؤس ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ، یہ ہر طرح کے ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک انگلی سے بھی کام کرسکتا ہے جسے آپ جیب میں آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔ لیپ ٹاپ کو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد کئی مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیرو ماؤس کو گھر، دفتر اور سفر میں ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

ایک انگلی یعنی ون فنگر ڈیزائن کی وجہ سے اسے استعمال کرنا بہت آسان اور باسہولت ہے۔ اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ ہرقسم کی سطح پر آسانی سے چل اور کام کرسکتا ہے۔ اپنے ڈیزائن کی بنیاد پر یہ ماؤس موڈ اور ایئرموڈ دونوں میں کام کرتا ہے۔کسی بھی کانفرنس میں پریزینٹیشن کے دوران آپ اسے لیزر پوائنٹر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں جب کہ عین اسی وقت یہ پریزنٹیشن سلائیڈ کو آگے پیچھے کرنے کا کام بھی انجام دیتا ہے اور آپ کو بار بار لیپ ٹاپ کی طرف نہیں جانا پڑے گا۔ اس کے علاوہ بھی زیرو ماؤس ٹچ آلات کنٹرول کرنے کے بہت سے آپشن فراہم کرتا ہے۔ فی الحال اس کی قیمت 39 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید