• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ناسا کا چاند پر جانے والی دوسری خلائی گاڑی متعارف کرنے کا اعلان

امریکی خلائی ادارہ ناسا نےدوسری انسانی قمری لینڈر (خلائی گاڑی) تیار کرنےکا اعلان کیا ہے۔ یہ خلائی گاڑی اسپیس شٹل کی طر ح ہوتی ہے، جس میں انسان بیٹھ کر چاند پر اتر سکتا ہے۔ ناسا کی انسان کو چاند پر بھیجنے کے لیے یہ دوسری بڑی خلائی پرواز ہوگی۔ ایجنسی خلائی کمپنیوں کو ایسے شٹل تیار کرنے کا کہہ رہی ہے جو لوگوں کا چاند کے مدار اور چاند کی سطح تک لے جا سکیں۔ ناسا کا ہدف ہے کہ وہ 2026 یا 2027 تک انسانی قمری لینڈر تیار کرلے۔ 

اس نے پہلے سے ہی کمرشل پارٹنر SpaceX کے ساتھ قمری لینڈر تیار کرنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔2021 میں ناسا نے مستقبل کی اسٹار شپ شٹل کو ایک ایسے لینڈر میں تیار کرنے کے لیے SpaceX کو 2.9 بلین ڈالرز کا کنٹریکٹ دیا تھا جو انسانوں کو چاند تک لے جاسکے۔ ناسا انسانی قمری لینڈرز تیار کرنے کے لیے دو کمپنیوں کا انتخاب کرناچاہ رہا تھا، تاکہ کمپنیوں کے درمیان تعمیری مقابلے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ، تاہم ایجنسی نے ان میں سے اسپیس ایکس کا انتخاب کیا۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید