• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا PMDCاور HECکو اصل حالت میں بحال کرنیکا فیصلہ

کراچی (سید محمد عسکری) وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں نئی حکومت نے پی ایم سی کو ختم کرکے پی ایم ڈی سی بحال کرنے اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جنگ کو انتہائی اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی پی ایم ڈی سی کی بحالی چاہتی ہے کیوں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے پی ایم سی کے پاسنگ مارکس 65؍ فیصد سے کم کرکے 50؍ فیصد کردیئے تھے جس کی بنیاد پر سندھ کے سارے نجی ڈینٹل کالجز اور چند میڈیکل کالجز نے داخلے بھی دیدیئے تاہم پی ایم سی نے 65؍ فیصد سے کم نمبر والوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ڈینٹل اور میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ کا مستقبل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ، تاہم بعد ازاں معاملہ عدالت تک جا پہنچا اور عدالت نے بھی پی ایم سی کے حق میں فیصلہ دیا تھا جس کی وجہ سے متاثرہ طلبہ بہت پریشانی کا شکار تھے جبکہ سندھ حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری کررہی تھی کہ حکومت تبدیل ہوگئی جس کے بعد اب نئی حکومت پی ایم سی کو ختم کرکے پی ایم ڈی سی بحال کرنے اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ایکٹ اصل حالت میں بحال کرنے جارہی تاہم اس سے قبل وفاقی کابینہ مکمل کی جائے گی جب کہ پی ایم سی سے کہا جائے گا کہ پاسنگ مارکس 65؍ فیصد سے کم کرکے 50؍ فیصد کرنے کی منظوری دے تاکہ متاثرہ طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنادیا جائے۔ ادھر ایچ ای سی کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری جن کو سابقہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے فارغ کردیا تھا اور جس کے بعد وہ عدالت کے ذریعے بحال ہوئے تھے اب ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا بھی امکان ہے ان کی مدت آئندہ ماہ مئی کے آخری عشرے میں مکمل ہورہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید