• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونگے،راجہ بشارت

لاہور(نمائندہ خصوصی)حکمران جماعت کے صوبائی رہنماؤں محمد راجہ بشا ر ت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ہی کامیاب ہونگے۔اللہ کا شکر ہے ہماری اکثریت قائم ہے اور ناراض اراکین اختلافات ختم کر کے واپس آ جائیں۔محمد راجہ بشا ر ت نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے مگر جب ووٹنگ ہو گی تو چودھری پرویز الٰہی ہی وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونگے۔الیکشن کے روز نون لیگ کو ہم سرپرائز دیں گے۔ محمد راجہ بشا ر ت نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی ہر مشکل وقت میں پارٹی چیئر مین عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے اور آج بھی کھڑے ہیں جبکہ چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ تحریک انصاف کے نشان پر منتخب ہونے والے ارکان ِ صوبائی اسمبلی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی اور قاف لیگ کے مشترکہ نامز امیدوار وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ہی ووٹ دیں۔
لاہور سے مزید