• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ماضی میں دیا گیا ویڈیو بیان وائرل

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ماضی میں دیا گیا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگیا ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ماضی میں دیا گیا ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر سڑکوں پر آنے والوں کو ملک دشمن عناصر قرار دے رہے ہیں۔ عمران خان کا مذکورہ بیان 18اکتوبر 2018کا ہے جس میں وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ویڈیو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ (اپوزیشن) یہ کہنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ ان کے کہنے اور پسند کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ فیصلہ ہی نہیں مانتے، سڑکوں پر آجائیں گے اور ملک کو روک دینگے۔
اہم خبریں سے مزید