• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ مراسلے پر فوری تحقیقاتی کمیشن بنائے، فواد چوہدری

ااسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پاسپورٹ کے اجرا پر عدالت جائینگے۔ شہبازشریف نے دو چار دن ہیٹ پہن کر پھرنا ہے، پھرلیں، تین لوگ ادھر ادھر ہوئے تو حکومت گرجائے گی، یہ ہمارے بغیر ملک نہیں چلاسکتے،سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ مراسلے پر فوری تحقیقاتی کمیشن بنائے،استعفوں کا نوٹیفیکیشن فوری طور پرالیکشن کمیشن کو بھیجا جائے، امپورٹڈ حکومت سے کیا مذاکرات کرینگے؟ تین لوگ ادھرسے ادھرہوجائے توحکومت گرجائے گی، عوام کو ردعمل دینے پر سلام پیش کرتا ہوں، ہر ہفتے کوعشا کی نماز کے بعد احتجاج ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید