٭…شاہد زبیر…٭
ہمارے خیمے گھروں کی یاد میں روتے ہیں
ان کی چادروں پر ہمارے گناہ لکھے ہیں
جنہیں رسیوں سے باندھ کر
ہمارے اوپر تان دیا گیا ہے
ہم لوگ روشن شہروں میں،گھروں میں، ہوٹلوں، کارخانوں میں
خوف بانٹتے تھے، گولی بارود چلاتے تھے
چھین کرزمین اپنی ملکیت بناتے تھے
نئی پرانی عبادت گاہوں کے کائی لگے نمازیوں کو
شہادت کے رتبے پر فائز کرتے تھے
کتنے سارے خون روتے تھے، آسمان برستے تھے
ہمارے عہد نامے، ہمارے گلوں میں لٹکتے تھے
ہمیں فرشتوں کا مقام حاصل تھا
اتنی خلقت کوبہ حکم تقدیر، اعلیٰ درجے عطاکرنا
گناہ گاروں کو نفرتوں، لالچوں سے آزاد کرناتھا
ہمارے دین کی روشنی ، جزیروں تک پھیلی تھی
ہم اپنی خواب نگری کے باسی تھی،
ہمیں معلوم نہیں تھا ، کوئی اور بھی ہے
جواس نیک کام کو براجانتا تھا،
اس نے ہمیں ہماری ہی جیکٹیں پہنا کر،
یہاں بھیج دیا ہے، جہاں رہنے کو قبر نہیں ملی
مکان نہیں ملا،بس خیمے الاٹ کیے گے ہیں،
اور ان کی چادروں پر
ہمارے چھوٹے بڑے عمل لکھ دیئے گئے ہیں
پھر ہم اس کو یاد کرتے ہیں جہاں سے ہم نکلے تھے،
مدرسوں میں گئے تھے
معزز قارئین! آپ سے کچھ کہنا ہے
ہماری بھرپور کوشش ہے کہ میگزین کا ہر صفحہ تازہ ترین موضوعات پر مبنی ہو، ساتھ اُن میں آپ کی دل چسپی کے وہ تمام موضوعات اور جو کچھ آپ پڑھنا چاہتے ہیں، شامل اشاعت ہوں، خواہ وہ عالمی منظر نامہ ہو یا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رپورٹ ہو یا فیچر، قرطاس ادب ہو یا ماحولیات، فن و فن کار ہو یا بچوں کا جنگ، نصف سے زیادہ ہو یا جرم و سزا۔ لیکن ان صفحات کو اپنا سمجھتے ہوئے آپ بھی کچھ لکھیں اور اپنے مشوروں سے نوازیں بھی۔ خوب سے خوب تر کی طرف ہمارا سفر جاری ہے۔
ہمیں خوشی ہے کہ آج جب پڑھنے کا رجحان کم ہوگیا ہے، آپ ہمارے صفحات پڑھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اب ان صفحات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی رائے بھی دیں اور تجاویز بھی، تاکہ ان صفحات کو ہم آپ کی سوچ کے مطابق مرتب کرسکیں۔ ہمارے لیے آپ کی تعریف اور تنقید دونوں انعام کا درجہ رکھتے ہیں۔ تنقید کیجیے، تجاویز دیجیے۔ اور لکھیں بھی۔ نصف سے زیادہ، بچوں کا جنگ، ماحولیات وغیرہ یہ سب آپ ہی کے صفحات ہیں۔ ہم آپ کی تحریروں اور مشوروں کے منتظر رہیں گے۔ قارئین کے پرزور اصرار پر نیا سلسلہ میری پسندیدہ کتاب شروع کیا ہےآپ بھی اس میں شریک ہوسکتے ہیں ، ہمارا پتا ہے:
رضیہ فرید۔ میگزین ایڈیٹر
روزنامہ جنگ، اخبار منزل،آئی آئی چندیگر روڈ، کراچی