• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جمعرات کے روز یہ درخواست چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں منحرف اراکین اسمبلی کی عوامی عہدہ کے لئے تاحیات نااہلیت کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا کہ منحرف ارکان کی جانب ڈالے گئے ووٹوں کو متنازع تصور کیا جائے، درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری وفاقی وزارت قانون اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جو بھی رکن اسمبلی پارٹی کو چھوڑنا چاہتا ہے وہ پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے گا۔

اہم خبریں سے مزید