لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا ہےکہ فوج کے ترجمان نے عمران خان کے گمراہ کن بیانیے کا پولکھول دیا ہے۔ایک بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ فوج کے ترجمان نے بیرونی سازش اور اڈے مانگنے کو جھوٹ اور ذہنی اختراع قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کارکردگی تو دکھا نہ سکے، عوام کو ایک جھوٹے فریب میں پھنسانے میں لگ گئے، عمران کا امریکا مخالف بیانیہ بھی پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری کی طرح نکلا۔