• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخم کی تصدیق کرائیں پھر مقدمہ درج ہوگا،پولیس کا پرویز الٰہی کوجواب

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہو نے پر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر مقدمےکی درخواست پر پولیس نے انہیں میڈیکل معائنہ کرانے کیلئے خط لکھ دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میںپولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کے الیکشن کے دوران سول کپڑوں میں پولیس ملازمین ایوان میں داخل ہوئے، انہوں نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین ارکان کو دھکے مارے، آئی جی کے حکم پر ایس پی عمران،ایس پی مستنصر اور ایس ایچ او فاروق 2 سو سے تین سو مسلح ڈنڈا بردار پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایوان میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں نے ایم پی ایز کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کر دیا۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ حمزہ شہباز نے اپنے ایم پی ایز کو حکم دیا کہ پرویز الٰہی کو جان سے مار دو، حمزہ شہباز کے حکم پر رانا مشہود نے پولیس سے ڈنڈے لیکر مجھ پر وار کیا، رانا مشہود کے وار سے میرا دائیاں بازو ٹوٹ گیا، جہانگیر خانزادہ نے بھی وار کیا جو ایم پی اے عامر کو ہاتھ پر لگا۔
اہم خبریں سے مزید