• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کی مقدمہ کے اندراج کیلئے سیشن عدالت میں درخواست

لاہور(صباح نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست حمزہ شہباز، آئی جی و دیگر کیخلاف دائرکی گئی.

 پولیس کارروائی سے گریزاں ہے،پیر کوسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کرنے، تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عدالت سے رجوع کر لیا ۔

 چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست حمزہ شہباز، آئی جی پنجاب، ایس ایس پی سمیت دیگر کے خلاف دائر کی گئی، لیگی ایم پی ایز اور دو سو نامعلوم کو بھی نامزد کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید