• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر کو اسمبلی افسران معطل کرنے کا اختیار نہیں ،پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو پنجاب اسمبلی کے افسران معطل کرنے کا کوئی اختیار نہیں دیا گیا تھا،ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، عدالتی احکامات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کو صرف وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے انتظامی معاملات کی حد تک اختیار حاصل تھا،اپنے بیان میں پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے افسران کی معطلی کے ان کے احکامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، تمام افسران بحال ہیں کیونکہ وہ معطل ہی نہیں ہوئے، 16 اپریل کا اجلاس ختم ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر کے وہ تمام اختیارات بھی ختم ہو چکے ہیں جو ان کو تفویض کئے گئے تھے،اسمبلی قواعد کے مطابق ڈپٹی سپیکر کو صرف وزیراعلیٰ کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال، شیڈول کا اجرا، الیکشن کروانا اور انتظامی اختیارات تفویض تھے،ڈپٹی سپیکر کو کوئی ڈسپلنری پاورز تفویض ہی نہیں کی گئی تھیں ،اسلئے پنجاب اسمبلی کے افسران کی معطلی کے ان کے احکامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
اہم خبریں سے مزید