معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق برسوں پہلے ایک بیان دیا تھا جس میں آج کل موضوعِ بحث ’سازش‘ کا ذکر تھا۔
ڈاکٹر اسرار کا عمران خان کی جمائما سے شادی پر کہنا تھا کہ گولڈ اسمتھ نے عمران خان کا شکار کرلیا ہے کیونکہ عمران خان ایک ابھرتی ہوئی شے تھا اس سے امیدیں وابستہ تھیں۔
ڈاکٹر اسرار احمد کا عمران خان کو ملنے والی سلامی پر کہنا تھا کہ اب عمران خان کو گولڈ اسمتھ کی جانب سے 5 کروڑ پاؤنڈ سلامی دی جائے گی ۔
انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ یہ کس وجہ سے دی جارہی ہے؟
ڈاکٹر اسرار کا کہنا تھا کہ اگر یہود کا سارا سازشی کردار ہمارے سامنے ہو تو ہر شے واضح ہوجائے گی۔
اسرار احمد نے برسوں پہلے کی گئی گفتگو میں عمران خان کو یہودی سازش کا شکار ہونے کا بھی اشارہ دیا تھا ۔