اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور اختلافی معاملات پر بات کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزارت خارجہ کے معاملے پر ن لیگ سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں، بلاول بھٹو اے این پی،بی این پی اور محسن داوڑ کو وزارت ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔ اعلامیےکے مطابق بلاول بھٹو اتحادی حکومت کے قیام پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جا رہے ہیں۔