• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، KP حکومت سے غیرملکی زلزلہ فنڈز کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیس میں خیبرپختونخوا حکومت سے بیرون ملک سے آئے فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں۔دورانِ سماعت جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کیا کہ تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر کتنی رقم خرچ کی گئی؟صوبائی حکومت کے پاس فنڈز کی مد میں کتنی رقم باقی ہے؟ تفصیل دیں۔ کونسا منصوبہ کس کے پاس ہے؟ یہ پالیسی معاملہ ہے، ہمیں بتائیں کتنا فنڈز آیا کتنا خرچ ہوا۔ سپریم کورٹ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سیکرٹری فنانس اور ایرا نے رپورٹ جمع کرادی جبکہ کے پی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے پختونخوا حکومت کو جواب جمع کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

اہم خبریں سے مزید