• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سویڈن میں دائیں بازو کے ایک انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے جلانے کے توہین آمیز واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وسیم ممتاز ملک کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ہم اس بات کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں کہ عالمی برادری تمام مراحل اور فورمز پر اسلامو فوبیا کی لعنت کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، اس طرح کے واقعات کو آزادی اظہار یا تقریر کی آڑ میں کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید