• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز بلاول ملاقات، اتفاق رائے سے ہونے والے بعض فیصلوں کو فوری منظرعام پر نہیں لایا جائے گا، ذرائع

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان لندن میں ہونے والے وفود کی سطح پر حل طلب ایشوز پر مذاکرات اور ’’ون آن ون‘‘ ملاقات میں بعض اہم امور پر مشاورت اور فیصلے ہم آہنگی سے طے پاگئے ہیں تاہم ’’ون آن ون‘‘ ملاقات میں اتفاق رائے سے ہونے والے بعض فیصلوں کو حکمت عملی کے تحت فوری طور پر منظرعام پر نہیں لایا جائے گا اور باہمی مشاورت سے ان پر عملدرآمد کیلئے وقت کا تعین کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید