کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے خلاء میں ایک ایسا دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان کیا ہے جو زمین کی طرف آنے والے سیارچوں، شہابیوں اور دیگر اجرام فلکی کو قریب آنے سے قبل ہی نہ صرف ٹریک کرے گا بلکہ ان پر حملہ کرکے ان کی سمت تبدیل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے ادارے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے نائب سربراہ وو یانہوا نے بتایا ہے کہ2025ء تجرباتی بنیادوں پر چین ایک شہابیے پر حملہ کرے گا۔ منصوبے کے تحت زمین کے گرد ایک اسٹیرائیڈ مانیٹرنگ اینڈ ڈیفنس سسٹم نصب کیا جائے گا جو خلائی جہاز کی حفاظت کا کام بھی کرے گا۔