• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، قتل کا ملزم ریاض سے گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی انٹرپول کی کاوش سے پنجاب پولیس کو مطلوب قتل کا ملزم ریاض سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم خوشنود مشتاق نے دو برس قبل علی پور گجرانوالہ میں ایک شخص کو قتل کیا اور فرار ہو کر سعودی عرب چلا گیا۔ پنجاب پولیس نے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کیا جس کے بعد انٹرپول ریاض کو ملزم کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں اور ریاض پولیس نے اس کو گرفتار کر کے اسلام آباد ڈی پورٹ کر دیا جہاں پر ایف آئی اے امیگریشن نے اس کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید