• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا قومی مربوط توانائی منصوبہ سی سی او ای کی منظوری کیلئے تیار

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)پاور ڈویژن نے پاکستان کا پہلا قومی مربوط توانائی منصوبہ (نیشنل انٹیگریٹڈ انرجی پلان IEP) تیار کر لیا ہے، جسے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے جائزے اور منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد بجلی، پیٹرولیم اور آبی شعبوں میں مربوط، شواہد پر مبنی اور ہم آہنگ فیصلہ سازی کو یقینی بنانا ہے۔سی سی او ای کا اجلاس، جو 17 دسمبر 2025 کو ہونا تھا، وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا میں مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ توانائی کے شعبے میں طویل عرصے سے موجود مسائل، جیسے بکھری ہوئی پالیسی سازی، الگ تھلگ منصوبہ بندی اور وسائل کے غیر مؤثر استعمال، کے حل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف اس سے قبل حکومت پر زور دے چکا ہے کہ قومی مربوط توانائی منصوبہ جلد از جلد حتمی شکل دی جائے، جس میں لاگت میں کمی، سبسڈی کے نظام میں اصلاحات اور گردشی قرضے پر قابو پانے کے اقدامات شامل ہوں۔
اہم خبریں سے مزید