• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند، ملتان فلائٹ آپریشن مسلسل متاثر، 4 پروازوں کی لاہور لینڈنگ، 100 میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مسلسل دھند کے باعث ملتان ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا۔ حدنظر محدود ترین ہونے پر 4روازوں کو لاہور لینڈ کرایا گیا جبکہ ملک بھر کی 100پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان پہنچی 2 پروازوں پی کے 840، 740، مسقط ملتان پی کے 172 کراچی ملتان پی کے 330 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ ملتان ایئرپورٹ کی 17 پروازوں کی امد اور روانگی میں 1 سے 5 گھنٹے تک تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید