کراچی (جنگ نیوز)”کیس نمبر 9“:عدالت میں سخت سوالات! ،منیشہ پر الزامات، تجسس بھری نئی قسط آج جیو پر دیکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ کی نئی قسط عدالتی مناظر، جذبات، الزامات اور سخت سوالات سے بھرپور ہوگی جہاں سحر کی حمایت میں کھڑے روہت کیلئے اپنے جذبات پر قابو رکھنا سب سے بڑا امتحان بن جائے گا۔کہانی اس وقت نیا رخ اختیار کرے گی جب عدالت میں کامران کا وکیل، منیشہ پر کھل کر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کرے گا۔