اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وزیراعظم شہباز شریف نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی 3 ہفتے میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی ، نادرا، ایف آئی اے، وزارت داخلہ اور آئی ٹی سمیت اہم ادارے کمیٹی میں شامل ۔غلام مصطفیٰ ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ و فوکل پرسن وزارت اوورسز پاکستانیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی تین ہفتوں میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔چوہدری سالک حسین اووسیز پاکستانیوں کے مفادات کے محافظ ہیں۔