• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس کا استعمال سنگین جرم ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس کا استعمال سنگین جرم ہے، انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کرانے اور تین دن میں کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے احکامات پر جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کررہی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ سینئر وزیر نے پی ٹی اے سیکریٹری کو جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کررہی گاڑیوں کے روٹ پرمٹس منسوخ کرنے، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کررہی گاڑیوں کا ریکارڈ بھی محکمے کی لائیو پورٹل پر اپ ڈیٹ کرنے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے اور 3دن میں کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اہم خبریں سے مزید