کراچی( افضل ندیم ڈوگر)دبئی کا پرچم بردار فضائی کمپنی امارات نے آئندہ 8سالوں میں 5 ہزار پائلٹس بھرتی کرنے کا منصوبہ ظاہر کیا۔ سی او او امارات کے مطابق بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے توسیعی منصوبے تیز کر رہے ہیں۔امارات کو گزشتہ مالی سال میں ملازمتوں کیلئے دنیا بھر سے 37 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں،2022 سے 41 ہزار پیشہ ور افراد کو شامل کیا، تعداد ایک لاکھ 21 ہزار ہوگئی۔ سال 2030 تک اضافی 10300 پائلٹ کی ضرورت کا امکان ہے۔ عادل احمد الریدھا نے بتایا کہمشرق وسطی کو 2034 تک علاقائی ہوا بازی کی ترقی کے لیے 60 ہزار سے زائد پائلٹس کی ضرورت ہوگی، امارات کے چیف اپریٹنگ آفیسر عادل احمد الریدھا نے یہ اعلان دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔ وہ ایمرٹس فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی میں کیڈٹس اور پائلٹ پروگرام کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے خطے میں ہوا بازی کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر بات کی اور کہا کہ مشرق وسطہ کی فضائی کمپنیوں کو اپنے توسیعی منصوبوں کیلئے سال 2030تک 10300اضافی پائلٹس کی ضرورت پڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی پہلے ہی 300 سے زائد پائلٹس تیار کر چکی ہے جو اس وقت ایمریٹس کے لیے کام کر رہے ہیں۔