• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ، 7 ڈپٹی سیکریٹریز کی ACRs غائب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سات افسروں کی سالانہ اے سی آر رپورٹس کی فائلوں کےغائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الز مان نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق  انکوائری افسر مقرر 7 دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت   جاری ۔ جن افسروں کی اے سی آرز کی فائلیں غائب پائی گئی ہیں ان میں ڈپٹی سیکرٹری (ر) آصف رضا شیخ ،ڈپٹی سیکرٹری عظمی شہزادی ،ڈپٹی سیکرٹری نور اسلم خان ،ڈپٹی سیکرٹری ندیم دھا ریجو،ڈپٹی سیکرٹری میر واعظ درانی ،ڈپٹی سیکرٹری رشید احمد تونیو اور ڈپٹی سیکرٹری تنویر حسین شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید