سلام آباد ( نامہ نگار خصوصی)پاکستان نے کسی بھی قسم کی یکطرفہ فوجی کاروائی کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کرنے پر زور دیا ہے یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاء ایک بنیادی تقاضا ہے اور مکمل محفوظ اور بلا تعطل انسانی رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔