کراچی (نیوز ڈیسک)2025میں دنیا کی سب سے زیادہ کمائی والی خواتین کھلاڑیوں کی مجموعی آمدن 82ارب روپے رہی۔ 2024کی نسبت 13 فیصد زیادہ کمائی ،سب سے زیادہ ٹینس اسٹار کوکو گوف کی9ارب روپے حاصل کیے۔فوربس کے مطابق 2025میں دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی خواتین کھلاڑیوں کی فہرست میں مجموعی آمدنی 293ملین ڈالر( 82ارب روپے) تک پہنچ گئی، جو 2024کی نسبت 13فیصد زیادہ ہے۔ اس سال کا سب سے زیادہ کمانے والی کھلاڑی ٹینس اسٹار کوکو گوف ہے جس نے 33 ملین ڈالر(9ارب روپے ) کمائے، جن میں زیادہ تر آمدنی اسپانسرشپ اور آف فیلڈ سرگرمیوں سے آئی۔ ٹینس سب سے نمایاں کھیل رہا ہے، جبکہ باسکٹ بال، گالف، فری اسٹائل اسکیئنگ، رگبی اور ٹریک اینڈ فیلڈ کی کھلاڑیوں نے بھی جگہ بنائی۔ خواتین کھلاڑیوں کی آمدنی میں 72فیصد آف فیلڈ ذرائع سے ہے۔