لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن لاہور کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک، سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور سید توصیف شاہ دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان آج آئینی بحران سے دو چار ہے،عمران ذہنی طور پر آمر اور پسماندہ ذہنیت کا مالک ہے، حلف نہ لینے والے اپنے چھوٹے پن، جھوٹے ہونے اور آئین کی خلاف ورزی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، نالائقوں کے ٹولے کے لئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا لاہور کا دورہ ایک مثال ہے۔گذشتہ روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کی خدمت صرف مسلم لیگ ن ہی کر سکتی ہے جس کی زندہ مثال وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی اتوار کے روز لاہور کی مصروفیت ہے۔