لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور میں 32 رمضان بازاروں میں چینی کا بحران حل نہ ہو سکا، سستے آٹے کے سبز رنگ کےتھیلوں میں آٹے کےمعیارپرخریداروں نےاعتراض اٹھاتے ہوئے سستےآٹے کو غیر معیاری قرار دے دیا ۔ 23 روزے گزرجانے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ لاہور رمضان بازاروں میں چینی کے سٹالز پر خریداروں کی قطاریں کم نہ کرواسکے،چینی کے سٹالز پر روزہ داروں کی لمبی قطاریں معمول بن گئیں ہیں ، صرف 2کلو چینی کیلئے شناختی کارڈ کی شرط بدستور قائم ، سفید پوش طبقہ قطاروں میں لگ کر چینی خریدنے پر مجبور ہے، سبز رنگ کے آٹے کے تھیلوں میں سستے آٹے کو غیر معیاری قرار دیتے ہو ئے اکثیریت نے مطالبہکیا ہے کہ سسٹے آٹے کے طور پر غیر معیاری آٹے کی فروخت عوام کے ساتھ زیادتی ہے،متعددرمضان بازاروں میں ناقص بیف کی فروخت جاری ۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ذمہ داران ذرائع کا کہنا تھا کہ تھا کہ اگر کسی کو قسم کی کوئی شکائت ہے تو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔