کراچی(این این آئی‘ٹی وی رپورٹ) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہونے کی منظوری دے دی‘بلاول بھٹو بدھ کو (آج)بطور وفاقی وزیر حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آج دن ڈھائی بجے وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گےجبکہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پہلے انتخابی اصلاحات پھر عام انتخابات ہوں گے۔