اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) دہشتگردی کا واقعہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ ارض پاک میں دہشتگردانہ عزائم کی تکمیل کے لیے امریکہ ایک بار پھر متحرک ہو گیا ہے۔ واقعہ کے ذمہ داران کی پشت پر امریکہ، بھارت اور اسرائیل کھڑے ہیں۔ پاکستان کسی نئی آزمائش کا متحمل نہیں۔ بیرونی قوتوں کی دخل اندازی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے امریکہ اپنے حواریوں کے ذریعےمتحرک ہو چکا ہے۔