• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری سے جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان اسلم غوری سے جے یو آئی ضلع راولپنڈی کے وفد نے امیرِ ضلع ڈاکٹر ضیاءالرحمن صاحب کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ضیاءاللہ صاحب اور ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر پروفیسر زبیر عباسی بھی شامل تھے۔ مرکزی ترجمان اسلم غوری نے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کے کامیاب انعقاد پر وفد کو مبارکباد دی۔ضلعی وفد نے 9 اگست کو ضلع راولپنڈی کے جنرل کونسل اجلاس میں اسلم غوری کو بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی ۔دریںاثناء جمعیت علماء اسلام راولپنڈی نے ڈھوک چوہدریاں، تھانہ چکلالہ، گلی نمبر 8 بلاک اے میں مین روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکہ اور ایک معصوم بچی کے جاں بحق اور ایک خاتون کے شدید زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید