راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہری سے جھگڑنے کی ویڈیو وائرل ہونے پرٹریفک وارڈن کو معطل کردیاگیا،گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں راجہ بازارمیں ایک ٹریفک وارڈن موٹرسائیکل والے سے جھگڑاکرتے دیکھائی دے رہاہے ،ٹریفک وارڈن کے شہری سے جھگڑے کی اطلاع پر سی ٹی او بینش فاطمہ نے مذکورہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز کلوز کر دیا،اور سینئر ٹریفک آفیسر کو واقعہ کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ،سی ٹی او کاکہناتھاکہ کسی بھی شہری سے ناروا سلوک برداشت نہیں، انکوائری رپورٹ کے بعد سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔